Saturday , October 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تاجروں کو سی سی کیمرے نصب کرنے پولیس کامشورہ

تاجروں کو سی سی کیمرے نصب کرنے پولیس کامشورہ

یلاریڈی۔/9جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ مستقر پر ہر تاجرکو اپنی اپنی دکانات میں سی سی کیمرے ضرور لگانے ناگی ریڈی پیٹ سب انسپکٹر مسٹر ستیش ریڈی نے مشورہ دیا۔ انہوں نے پولیس اسٹیشن احاطہ میں بینکرس اور خانگی اسکولوں کے ذمہ داران کے ساتھ ساتھ تمام دوکانداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے سرقہ کی وارداتوں کے انسداد کیلئے قبل از وقت احتیاط برتنے کیلئے سی سی کیمرے نصب کرنے کو کہا۔ منڈل مستقر پر مخصوص جگہوں پر سی سی کیمرے نصب کئے جائیں گے۔ اس موقع پر تحصیلدار مسٹر شیوراجیا، ایم پی ڈی او مسٹر رمیش نائیڈو، ایم ای او مسٹر گووردھن ریڈی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT