Thursday , September 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تاجرین کو لوٹنے والے فرضی ٹاسک فورس پر مقدمات درج

تاجرین کو لوٹنے والے فرضی ٹاسک فورس پر مقدمات درج

کریم نگر ۔ /12 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تاجرین کو خوف زدہ کرتے ہوئے ان کو ٹھگنے ان سے بھارتی رقومات کا مطالبہ کرتے ہوئے دھوکہ دہی کرنے والوں کیخلاف کریمنگر ٹو ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں تین مقدمات درج کئے گئے ۔ گزشتہ ایک ماہ سے کریم نگر میں ٹاسک فورس عہدیدار بتاکر عوام کو لوٹنے میں مصروف افراد کے خلاف اب پولیس سخت کارروائی کرے گی ۔ کارخانہ گڈہ میں کرانہ شاپ چلانے والے شخص ہری کرشنا نامی تاجر کے ہاں پہونچ کر ڈرا دھماکر اس سے تقریباً 18 ہزار روپئے وصول کرلئے جس کا نام سائی ناگابابو ، شراون ، ہریش بتایا گیا ۔ ان پر مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا ۔ /13 اگست کو رورل پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج کیا گیا کہ سرسوتھی نگر کرانہ شاپ چلارہے پورنا چندر شیکھر کے پاس غیر قانونی گٹکھا ہے کہہ کر ان سے 30 ہزار کا مطالبہ کیا ۔اس میں بھی وہی افراد ہیں مندرجہ بالا مقدمہ میں ملوث تھے ۔ گٹے پلی موضع میں ایک اور کرانہ تاجر بنڈاری لکشمی راجیم کے ہاں بھی جاکر 20 ہزار کا مطالبہ کیا جو کہ اپنے آپ کو ٹاسک فورس کے ملازم بتلاکر انہیں ٹھگ لیا ہے ۔ پولیس ان کے خلاف سختی سے تحقیقات کا آغاز کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT