Saturday , September 23 2017
Home / عرب دنیا / تاجکستان‘پاکستان اور شمالی ہند زلزلہ سے دہل گئے

تاجکستان‘پاکستان اور شمالی ہند زلزلہ سے دہل گئے

پورے شمالی ہندبشمول دہلی ‘ یو پی اورپنجاب میں بھی جھٹکے محسوس کئے گئے
دوشانبے /اسلام آباد ۔ 7ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک طاقتور زلزلہ جس کی شدت 7.2ریکارڈ کی گئی‘ وسطی ایشیائی ملک تاجکستان کے مشرق میں آیا ۔ امریکی ماہرین کے بموجب غربت زدہ ملک کی حکومت نے کہا کہ کوئی ہلاکت واقع نہیں ہوئی ۔ زلزلہ کا جھٹکہ 7:50بجے شہر مرغوب کے مغرب میںتقریباً  109کلومیٹر کے فاصلے پر محسوس کیا گیا ۔ زلزلہ کا مبدہ 28کلومیٹر کی گہرائی میں تھا ۔ دارالحکومت دوشانبے سے 345کلومیٹر مشرق میں زلزلہ کا مبدہ تھا ۔ تاجکستان کی ہنگامی صورتحال کمیٹی نے کہا کہ کسی بھی ہلاکت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔ بچاؤ ٹیم امکانی نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے جو گھروں کو پہنچا ہے روانہ کردی گئی ہے ۔ تاجک زلزلہ سے متعلق خدمات نے اطلاع دی ہے کہ زلزلہ کا مبدہ جھیل ساریز سے صرف 22کلومیٹر کے فاصلے پر تھا ۔ ساریز 1911ء کے زلزلہ کے بعد وجود میں آئی تھی اور اس میں تقریباً 17کیوبک کلومیٹر پانی ہے ۔ سمجھا جاتا ہے کہ یہ اس علاقہ کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے ‘ اگر زلزلہ کی وجہ سے اس کا پشتہ ٹوٹ جائے تو پورا علاقہ غرق ہوسکتا ہے ۔ زلزلہ کا جھٹکا پڑوسی ملکوں کرغیزستان اور قازقستان ‘ افغانستان کے شمالی علاقوں اور جنوب میں پاکستان اور ہندوستان میں بھی محسوس کیا گیا ۔ تاہم نقصانات کے بارے میں فوری طور پر اطلاع نہیں مل سکی ۔ ہندوستان کی ٹی وی پر دہلی اور سرینگر کے شہریوں کو دہشت زدہ ہوکر سڑکوں پر آتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ اسلام آباد سے موصولہ اطلاع کے بموجب جب 7.2 شدت کا زلزلہ آج پاکستان کے شمال مغربی قبائلی علاقہ کے کئی حصوں کو دہلا گیا لیکن کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔خیبرپختونخواہ کے کئی علاقوں میں بھی زلزلہ کا جھٹکا محسوس کیا گیا ۔ زلزلہ کے جھٹکے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد اور پشاور میں بھی محسوس کئے گئے ۔ سرکاری عہدیداروں کے بموجب ضلع انتظامیہ سے مسلسل ربط برقرار ہے تاکہ نقصانات کی خبریں حاصل ہوسکیں ۔ تاہم تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT