Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / تاجکستان میں بندوق برداروں کا پولیس سے تصادم ، 17 ہلاک

تاجکستان میں بندوق برداروں کا پولیس سے تصادم ، 17 ہلاک

دوشانبے ۔ 4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) تاجکستان کے عہدیداروں نے کہا کہ مسلح گروپس نے جن کی قیادت غیرمتاثرہ نائب وزیردفاع کررہے ہیں، اپنے حملوں میں شدت پیدا کردی جس کی وجہ سے کم از کم 8 پولیس عہدیدار اور 9 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ پڑوسی ملک افغانستان کے برعکس سابق سوویت یونین کا وسط ایشیائی ملک تاجکستان میں ایسی خونریزی کے واقعات بہت کم دیکھے جاسکتے ہیں۔ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ جمعہ سے مبینہ حملوں کے پس پردہ کون تھا لیکن حکومت کے بیانات سے نشاندہی ہوتی ہیکہ جو لوگ ملوث ہیں، وہ مسلح اپوزیشن فوج کے ہیں جو 1990ء کی دہائی میں خانہ جنگی کے دوران اعتدال پسند اسلامی احیاء پارٹی سے وابستہ تھے جس پر حال ہیمیں امتناع عائد کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT