Monday , March 27 2017
Home / ہندوستان / تاج مان سنگھ ہوٹل کے نیلام میں جوں کا توں موقف برقرار رکھنے سپریم کورٹ کی ہدایت

تاج مان سنگھ ہوٹل کے نیلام میں جوں کا توں موقف برقرار رکھنے سپریم کورٹ کی ہدایت

نئی دہلی۔21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج ہدایت دی کہ مجلس بلدیہ نئی دہلی کو افسانوی تاج مان سنگھ ہوٹل کی نیلام کے عمل میں جوں کا توں موقف برقرار رکھا جائے۔ یہ ہوٹل انڈین ہوٹلس کمپنی لمیٹیڈ کی جانب سے چلائی جارہی ہے۔ جسٹس پی سی گھوس اور جسٹس یو یو للت پر مشتمل ایک بنچ نے آئی ایچ سی ایل سی ہائی کورٹ کے حکم نامے کے خلاف درخواست کی سماعت کے بعد یہ حکم سنایا۔ ہائی کورٹ نے تاج مان سنگھ ہوٹل کی نیلام کی کارروائی کی اجازت دی تھی اور این ڈی ایم سی کی درخواست مسترد کردی تھی کہ تازہ بکنگ کرنے سے ہوٹل کو روک دیا جائے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT