Monday , October 23 2017
Home / ہندوستان / تاج محل دنیا کا پانچواں سیاحتی پسندیدہ مقام

تاج محل دنیا کا پانچواں سیاحتی پسندیدہ مقام

لندن ۔ 18 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کے بہترین سیاحتی مقامات کی نئی فہرست میں تاج محل کو پانچواں مقام حاصل ہوا ہے۔ لونلی پلانیٹ نے سیاحتی مقامات کی تازہ فہرست تیار کی جس میں آگرہ میں مغل شہنشاہ شاہجہاں کی تعمیر کردہ یادگار تاج محل کو دنیا کا پانچواں سب سے زیادہ پسندیدہ سیاحتی مقام قرار دیا ہے ۔ اسے مغل دور کے غیر معمولی شاہکار سے تعبیر کیا گیا۔ اس عمارت کی ایک اور خصوصیت یہ بتائی گئی کہ ہندوستان میں ایسی کوئی عمارت نہیں ہے جو ہر دور کے حالات اور ماحول کا زیادہ اثر قبول نہ کریں۔ اس فہرست میں شمالی کمبوڈیا میں یونیسکو عالمی ورثہ کی حامل ٹمپلس آف انکور کو اول مقام حاصل ہے ۔ آسٹریلیا میں گریٹ بیریئر ریف دوسرے پیورو میں انکا سٹی تیسرے اور چین کی عظیم دیوار چوتھے مقام پر ہے۔

TOPPOPULARRECENT