Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / تاج محل کے قریبی علاقہ میں تعمیر رکوا دی گئی

تاج محل کے قریبی علاقہ میں تعمیر رکوا دی گئی

آگرہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی کارروائی، ٹریبونل کو آگہی
نئی دہلی ، 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش پولیوشن کنٹرول بورڈ نے این جی ٹی کو بتایا ہے کہ تاج محل کے مشرقی باب الداخلہ کے قریب تاج ٹرپیزیم زون (ٹی ٹی زیڈ) میں تعمیراتی سرگرمی آگرہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے بند کرادی ہے۔ یہ بیان تاج محل کے تحفظ کیلئے سرگرم ایک اسوسی ایشن کی داخل کردہ عرضی کے جواب میں سامنے آیا ہے۔ اسوسی ایشن کا الزام ہے کہ 17 ویں صدی کے یادگار مقبرہ کے قریب ماحولیات کیلئے حساس نوعیت والے زون میں ایک پلاٹ پر درخت گرائے جارہے ہیں بورڈ نے این جی ٹی چیئرپرسن جسٹس سواتنتر کمار کی سربراہی والی بنچ کو بتایا کہ مذکورہ اراضی پر کچھ تعمیر ہوئی ہے جس کی آگرہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی ناکہ بندی کرچکی ہے اور معائنہ کے وقت مہر سلامت پائی گئی۔ اس جائیداد کے نمائندہ نے وہاں کوئی درخت کی کٹوائی کے تعلق سے اپنی لاعلمی ظاہر کی ہے۔ تاہم ، وہاں تین، چار خشک درخت پائے گئے۔ وہ نمائندہ رسٹورنٹ کی تعمیر کیلئے کسی بھی محکمہ سے حاصل کردہ کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کرسکا۔ محکمہ جنگلات نے بتایا کہ وہ پلاٹ جہاں ایک ڈھانچہ کی جزوی تعمیر ہوئی اسے آگرہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT