Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / تاج محل کے قریب مشتبہ ڈبہ دستیاب

تاج محل کے قریب مشتبہ ڈبہ دستیاب

آگرہ، 14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آگرہ میں تاج محل کے سائے میں مہتاب باغ کی طرف جمنا کے کنارے آج ایک سیاہ رنگ کا مشتبہ ڈبہ ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ میں شامل محبت کی علامت تاج محل کے سلسلے میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب اعتماد الدولہ علاقے میں مہتاب باغ کی طرف تاج محل کے سامنے مشتبہ سیاہ ڈبے کو دیکھ کر وہاں تعینات سیکورٹی اہلکاروں میں افرا تفری مچ گئی۔معاملے کی اطلاع ہونے پر پولیس اور انتظامیہ کے اعلی افسران اور بم ناکارہ بنانے والا دستہ(بی ڈی ایس) بھی موقع پر پہنچا۔بی ڈی ایس کی ٹیم نے مشتبہ بند ڈبہ کی جانچ کرکے احتیاط سے اس کا ڈھکن کھولا لیکن خالی ڈبہ دیکھ کر انتظامیہ نے چین کی سانس لی۔

TOPPOPULARRECENT