Saturday , August 19 2017
Home / Top Stories / تاج محل کے گرد صرف سی این جی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت

تاج محل کے گرد صرف سی این جی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت

نئی دہلی۔ 18جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) گاڑیوں سے پیدا ہونے والے کاربن والے دھوئیں کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور تاج محل کی دودھیا سفیدی کے تیزی سے پیلے پڑنے کو پیش نظر رکھتے ہوئے حکومت نے اس کی آس پاس صرف سی این جی گاڑیوں کے چلنے کی اجازت دی ہے ۔آب و ہوا اور جنگلا ت کے مرکزی وزیر ہرش وردھن نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کی تحریری جواب میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ تاج محل کے سفید سنگ مرمر کے پیلا پڑنے کے بارے میں کئی مطالعے کئے گئے ہیں اور ایسے ہی ایک مطالعہ میں یہ ثابت ہوا کہ آس پاس کے کاربن پولیوشن کی وجہ سے سنگ مرمر کا رنگ پیلا ہوتا جارہا ہے ۔مسٹر ہرش وردھن نے کہاکہ آلودگی روکنے کے لئے تاج ٹریپی جین زون اتھارٹی نے تاج محل کے 500میٹر کے دائرے میں چلنے والی ڈیزل اور پٹرول کی گاڑیوں پر روک لگا دی ہے اور صرف سی این جی کی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ تاج محل کے آس پاس خدمات فراہم کرنے کی خواہشمند ڈیزل اور پٹرل کی گاڑیوں کو سی این جی میں تبدیل کرانے کی ہدایت دی گئی ہے ۔اس ہدایت پر عمل یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے ۔ ہدایت کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کا چالان کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT