Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / تاج محل ہنوز آلودگی سے محفوظ نہیں، ماہرین کی رائے

تاج محل ہنوز آلودگی سے محفوظ نہیں، ماہرین کی رائے

آگرہ۔5 جون (سیاست ڈاٹ کام) ماہرین ماحولیات نے آج کہا کہ تاج محل اور آگرہ کے دیگر تاریخی یادگاریں آلودگی کے معاملہ میں بدستور جوکھم میں ہیں۔ حالانکہ سپریم کورٹ کے اس اعلان کو 23 برس ہوچکے ہیں کہ ان تمام یادگاروں کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کئے جائیں۔ عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر یہاں ایک روزہ دھرنا میں شریک مقررین نے کہا کہ اس شہر کے ماحولیاتی حالات گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ اور دیہاتوں سے لوگوں کے نقل مقام کے سبب ابتر ہوگئے ہیں۔ شہری حدود میں وسعت آگئی ہے اس سے ماحول پر اثر پڑا ہے۔ جہد کاروں نے درائے جمنا کی خراب حالت پر بھی حکام کی توجہ مبذول کروائی۔ سپریم کورٹ نے ماحولیات کے معاملے میں حساس تاج ٹرپیزیم زون میں تمام صنعتوں کو بند کرنے کی ہدایت دی۔

TOPPOPULARRECENT