Monday , September 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / تاحیات پابندی کیخلاف نواز شریف سے مداخلت کی اپیل: کنیریا

تاحیات پابندی کیخلاف نواز شریف سے مداخلت کی اپیل: کنیریا

کراچی ، 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے لیگ اسپنر دانش کنیریا نے وزیراعظم نواز شریف سے انگلش اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ( ای سی بی) اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے اُن پر عائد پابندی کے خلاف مداخلت کی درخواست کردی۔ دانش نے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق زاہد حامد کے نام مکتوب میں بورڈ کے سرپرست ِ اعلیٰ پر زور دیا ہے کہ ان پر عائد ’غیرمنصفانہ تاحیات پابندی‘ کے خاتمے کیلئے مدد کریں۔ لیگ اسپنر نے تحریرکیا ہے کہ’ای  سی بی‘ نے انگلش کاؤنٹی کرکٹر مارون ویسٹ فیلڈ کے جھوٹے بیان پر میرے کھیل پر پابندی عائد کردی ہے۔ 35 سالہ کنیریا نے کہا کہ کرکٹ میرا واحد ذریعہ معاش ہے جس کو صرف الزامات اور مفروضوں کی بنیاد پر چھین لیا گیا ہے۔ پاکستان کیلئے ٹسٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے لیگ اسپنر نے کہا ہے کہ تمام سزایافتہ کھلاڑیوں کو رفتہ رفتہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی گئی یہاں تک کہ ای سی بی نے ویسٹ فیلڈ کو برطانیہ میں پروفیشنل کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی۔ کنیریا کا موقف ہے کہ انھیں برطانوی حکام کی جانب سے نہ تو گرفتار کیا گیا اور نہ کوئی سزا دی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT