Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / تارکینِ وطن کا راستہ بند کرنے کیلئے سلووینیا کے اقدامات

تارکینِ وطن کا راستہ بند کرنے کیلئے سلووینیا کے اقدامات

ایتھینز۔9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) یونان سے مغربی یورپ میں داخلے کے لیے بلقان روٹ کو بندکرنے کیلئے سلووینیا نے اپنی سرحدوں پر تارکینِ وطن کیلئے نئی پابندیوں کو متعارف کروایا ہے جس سے یونان سے مغربی یورپ میں داخلے کیلئے بلقان روٹ کو بند کرنے کی کوشش میں مدد ملے گی۔ اب سلووینیا میں ان ہی تارکینِ وطن کو آنے کی اجازت دی جائے گی جو وہاں پناہ لینا چاہتے ہیں یا پھر جنھیں حقیقی معنوں میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد کی ضرورت ہوگی۔ اس اقدام کے ردعمل میں سربیا نے کہا ہے کہ وہ بھی میسی ڈونیا اور بلغاریا سے متصل اپنی سرحدوں کو ان تارکینِ وطن کے لیے بند کر دے گا جن کے پاس درست دستاویزات نہیں ہوں گی۔

TOPPOPULARRECENT