Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / تارکینِ وطن کے لئے سخت قانون کا عندیہ: مرکل

تارکینِ وطن کے لئے سخت قانون کا عندیہ: مرکل

میونخ۔ 9 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے کولون میں خواتین پر ہونے والے حملوں کے بعد کہا ہے کہ وہ تارکینِ وطن کو ان کے ملک بھیجنے کے قانون میں تبدیلی کرنے پر غور کریں گی۔خیال رہے کہ کولون میں نئے سال کے موقعے پر خواتین پر ہونے والے جنسی حملوں کی وجہ سے جرمنی میں غم و غصہ پایا جاتا ہے اور تارکینِ وطن کیلئے جرمنی کی کھلے دروازے کی پالیسی پر بحث شروع ہو گئی ہے۔اس معاملے کی تفتیش کرنے والی پولیس کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے اور پولیس کے سربراہ کو ان کے عہدے سے معطل کر دیا گیا ہے۔اس حملے کے شکار افراد نے اسے بدنظمی سے تعبیر کیا ہے جبکہ درجنوں جنسی طور پر ہراساں کیے جانے اور ڈکیتیوں کے معاملے درج کرائے گئے ہیں۔جرمنی کے موجودہ قانون کے مطابق اگر کسی پناہ گزین کو تین سال یا اس سے زیادہ کی قید ہوتی ہے اور اگر اسے اپنے ملک میں جان کا خطرہ لاحق نہیں ہے تو اسے زبردستی اس کے ملک بھیج دیا جائے گا۔مرکل نے کہاکہ وزیر داخلہ اور وزیر انصاف اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ اس میں کس طرح بہتری لائی جائے؟۔

TOPPOPULARRECENT