Friday , September 22 2017
Home / عرب دنیا / تارکین وطن کی کشتی غرقاب، متعدد افراد لاپتہ

تارکین وطن کی کشتی غرقاب، متعدد افراد لاپتہ

طرابلس ۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا کے ساحل کے قریب بحیرہ روم میں کشتی ڈوب جانے سے 40 کے قریب افریقی تارکین وطن کے ڈوب جانے کا خدشہ ہے۔ زندہ بچ جانے والے تارکین وطن نے اقوام متحدہ اور امدادی اداروں کو بتایا کہ چہارشنبہ کو کشتی میں 120 سے زائد افراد سوار تھے جب اس میں پانی بھرنا شروع ہوگیا تھا۔ اس دوران کشتی میں بچوں اور خواتین سمیت متعدد افراد ڈوب گئے جبکہ 90 کے قریب افراد کو بچا لیا گیا اور اٹلی پہنچا دیا گیا۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے جاریہ سال 60 ہزار سے زائد تارکین وطن شمالی افریقہ سے بحیرہ روم کے راستے یورپ داخل ہونے کی کوشش کر چکے ہیں۔ اس دوران 1800 افراد کی ہلاکت ہوئی، یہ تعدادگذشتہ سال کے مقابلے میں 20 گنا زیادہ ہے۔ سیو دی چلڈرن کی ترجمان گیوونا ڈی بینیڈیٹو کے مطابق تمام تارکین وطن کا تعلق سینگال، مالی، بینن اور سہارا کے علاقوں سے تھا۔

TOPPOPULARRECENT