Tuesday , June 27 2017
Home / دنیا / تارکین وطن کی 40 فیصد تعداد بنیاد پرست : آسٹریا

تارکین وطن کی 40 فیصد تعداد بنیاد پرست : آسٹریا

ویانا ۔ 14 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )  وزارت داخلہ آسٹریا کے بموجب 287 اسلامی بنیاد پرستوں کی گزشتہ چند سال سے ملک میں موجودگی کی شناخت ہوچکی ہے ۔ تارکین وطن کی حیثیت سے سیاسی پناہ کے طالب آنے والے جملہ افراد کا 40 فیصد بنیاد پرستوں پر مشتمل ہے ۔ وزارت داخلہ کے بموجب یہ اعداد و شمار 2011 ء کے اوائل سے جاریہ سال یکم جولائی تک کے ہیں۔ وزارت نے کہا کہ بنیاد پرستوں کی شناخت کے دوران پتہ چلا کہ ان میں سے 44 شام میں ہلاک ہوئے اور 87 شام یا عراق میں جنگ کرنے کے بعد آسٹریا واپس ہوئے ۔ وزارت کے بموجب 50 افراد کو بنیاد پرست جنگجوؤں نے ان دو ممالک میں شمولیت سے روک دیا گیا تھا باقی سمجھا جاتا ہے کہ آسٹریا میں موجود ہیں۔ وزارت داخلہ کے ترجمان کارل ہینس نے کہا کہ بیشتر افراد آسٹریا پہونچنے کے بعد بنیاد پرستوں میں تبدیل ہوئے ۔ انھوں نے کہاکہ بنیاد پرستوں میں اکثریت چیچنیا کی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT