Thursday , October 19 2017
Home / Top Stories / تاریخی لال قلعہ اور اطراف میں سخت سکیوریٹی

تاریخی لال قلعہ اور اطراف میں سخت سکیوریٹی

ہزاروں اہلکاروں کی تعیناتی ‘ ہزاروں سی سی ٹی وی کیمروں کی بھی تنصیب
نئی دہلی ۔ 14 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) کل 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر 17 ویں صدی عیسوی کے تاریخی لال قلعہ کی فصیل سے وزیراعظم نریندر مودی قوم سے خطاب کرینگے ۔ اس موقع پر نہ صرف لال قلعہ بلکہ اطراف کے سارے علاقوں میں بے مثال سکیوریٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ فضا سے زمین تک سکیوریٹی بڑھا دی گئی ہے اور سارے دارالحکومت میں سخت ترین چوکسی برتی جا رہی ہے ۔ تاریخی مغل قلعہ اور اس کے اطراف سکیوریٹی کیلئے ہزاروں سکیوریٹی اہلکاروں بشمول دہلی پولیس کے 5,000 ارکان کو متعین کیا گیا ہے ۔ اس تقریب میں سینئروزار ‘ اعلی بیوروکریٹس ‘ بیرونی مہمان اور عام آدمی بھی شرکت کرینگے ۔ ایک ہمہ پرتی سکیوریٹی نظام قائم کیا گیا ہے ۔ سارے راج پتھ پر یہ انتظام ہے جہاں سات دن سے ثقافتی تہوار ’ بھارت پرو ‘ کاسلسلہ جاری ہے ۔ تمام سرکاری عمارتوں بشمول نارتھ بلاک و ساؤتھ بلاک کو روشنی سے منور کیا گیا ہے ۔ لال قلعہ میں این ایس جی کے نشانہ بازوں اور کمانڈوز کی ایک خصوصی ٹیم سکیوریٹی کا داخلی ذمہ سنبھالے گی جبکہ طیارہ شکن گنوں کو بھی وہاں نصب کردیا گیا ہے تاکہ کسی بھی فضائی طرز کی کارروائی کو روکا جاسکے ۔

سینئر پولیس عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ دہلی پولیس نے پہلے ہی فضائی سرگرمیوں جیسے پیرا گلائیڈنگ ‘ یو اے ویز کی اڑانوں ‘ ہاٹ ائر بیالونس وغیرہ پر شہر میں 10 اکٹوبر تک پابندی عائد کردی ہے ۔ اس کے علاوہ پولیس نے لال قلعہ کے اطراف کے علاقوں کا بھی سروے مکمل کرلیا ہے اور وہاں رہنے والے 9 ہزار افراد کی تفصیلات جمع کرلی ہیں۔ لال قلعہ کے سامنے والی عمارتوں کو پولیس اور نیم فوجی دستوں نے اپنی نگرانی میں لے لیا ہے ۔ جب تک وزیر اعظم لال قلعہ پر موجود رہیں گے اس وقت تک لال قلعہ کے قریب میٹرو اسٹیشنوں کے داخلی اور خارجی پوائنٹس کو بند رکھا جائیگا ۔ لال قلعہ کی سمت کھلنے والی 605 بالکونیوں اور 104 کھڑکیوں پر نظر رکھنے کیلئے انتظامات کرلئے گئے ہیں جبکہ سکیوریٹی ایجنسیوں نے اس سلسلہ میں 3,000 درختوں کی بھی نشاندہی کرلی ہے ۔ فوج اور این ایس جی کے عہدیدار ایک خصوصی مواصلاتی و کمان سنٹر چلائیں گے تاکہ لال قلعہ تقریب پر قریبی نظر رکھی جاسکے ۔ ۳وزیر اعظز کے قافلہ پر 7 ریس کورس روڈ سے لال قلعہ تک سکیوریٹی انتظامات پر سینکڑوں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعہ نظر رکھی جائیگی ۔ لال قلعہ کے احاطہ پر نظر رکھنے کیلئے بھی روشنی اور 200 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT