Tuesday , August 22 2017
Home / سیاسیات / تاریخی لال چوک پر راہول گاندھی کی اچانک آمد ٹی اسٹال پر چائے نوشی اور پکوڑے سے لطف اندوز

تاریخی لال چوک پر راہول گاندھی کی اچانک آمد ٹی اسٹال پر چائے نوشی اور پکوڑے سے لطف اندوز

سرینگر۔/28اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج یہاں علاقہ میسومہ کا اچانک دورہ کیا جوکہ قلب شہر میں علحدگی پسندوں کے احتجاج کا مرکز و مبنع ہے۔ لال چوک کے قریب ایک ٹی اسٹال پر چائے اور اسناکس سے لطف اندوز بھی ہوئے۔ ایم اے روڈ پر واقع کانگریس پارٹی آفس سے ایر پورٹ روانگی سے قبل راہول گاندھی نے لال چوک کے دورہ کی خواہش ظاہر کی جس کے بعد ان کا قافلہ میسومہ چوک ( نزد لال چوک ) کے قریب روک دیا گیا۔ صدر جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر غلام احمد میر نے یہ اطلاع دی اور بتایا کہ علاقہ میسومہ جو کہ علحدگی پسند لیڈر اور صدرنشین جے کے ایل ایف یسین ملک کا مضبوط گڑھ تصور کیا جاتا ہے مصروف ترین مارکٹ میں ایک ٹی اسٹال تک پیدل چل کر گئے جس کے باعث ان کی سیکورٹی ٹیم حیرت زدہ ہوگئی۔ راہول وہاں پر ایک چائے، پکوڑا اور بکرکھانی ( مقامی ڈبل روٹی ) خریدے اور گھر لے جانے کیلئے آلو چپس اور ندرو میخ کے پارسل بنوالیئے۔ انہوں نے بتایا کہ راہول گاندھی علاقہ میسورمہ کا دورہ کرنے کے بعد بہت ہی خوشی محسوس کررہے تھے۔ قبل ازیں کانگریس نائب صدر نے وادی کشمیر میں متعدد مذہبی مقامات بشمول کھیر بھوانی مندر اور درگاہ حضرت بَل پر حاضری دی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT