Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / تاریخی چارمینار کے دامن میں داستان حیدرآباد

تاریخی چارمینار کے دامن میں داستان حیدرآباد

حیدرآباد ۔ 17 ۔ مئی : ( دکن نیوز ) : محکمہ تہذیبی امور و سیاحت و تہذیب کی جانب سے بانی شہر قلی قطب شاہ کی یاد میں ’ داستان حیدرآباد ‘ 28 مئی ہفتہ 6-30 بجے شام تاریخی چارمینار کے دامن میں پیش کیا جائے گا ۔ اس میں فائن آرٹس اکیڈیمی کے فنکار خان اطہر ، رکن الدین ، ستیش رام دیو ، سلیم خاں ، مختلف کردار پیش کریں گے ۔ اس ڈرامہ کو شفیع ماسٹر نے تحریر کیا ہے ۔ اور یہ ڈانس و ڈرامہ کی ترتیب بھی انہوں نے ہی کی ہے ۔ اس موقع پر محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر حکومت تلنگانہ کے علاوہ شہر حیدرآباد کی معزز کی شخصیات شرکت کریں گی اور محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح انجام دیا جائے گا ۔ پروفیسر ایس اے شکور سکریٹری ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی ، ہری کرشنا ڈائرکٹر محکمہ تہذیبی امور حکومت تلنگانہ ، مسٹر وینکٹیشورلو و دیگر شرکت کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT