Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / تاریخی ڈے اینڈ نائیٹ ٹسٹ میںکک اور روٹ کی سنچریاں

تاریخی ڈے اینڈ نائیٹ ٹسٹ میںکک اور روٹ کی سنچریاں

برمنگھم۔ 18اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) انگلش سرزمین پرکھیلے جانے والے اولین ڈے اینڈ نائٹ ٹسٹ میں الیسٹر کک کی سنچری سے انگلینڈ کی ویسٹ انڈیز کیخلاف موقف مستحکم ہوا ہے،کپتان جو روٹ بھی سنچری بنانے میں کامیاب رہے اور انگلینڈ نے پہلے دن کے اختتام پر تین وکٹیں گنوا کر 348رنز بنا ڈالے۔ ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ پر سیریز کے پہلے ٹسٹ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو الیسٹر کک کے ساتھ اننگز شروع کرنے والے نئے بیٹسمین مارک اسٹون مین اپنی اولین ٹسٹ اننگز میں محض 8 رنز بنا کر کیمر روچ کا نشانہ بن گئے۔ ویسٹ انڈین کے فاسٹ بولر میگوئیل کمنز نے ٹام ویسٹلے کو بھی محض 8 رنز پر میدان سے واپس بھیج دیا تو انگلش ٹیم 39 رنز پر دو وکٹوں سے محروم ہو چکی تھی لیکن اس کے بعد الیسٹر کک اور جو روٹ نے تیسری وکٹ کیلئے ڈبل سنچری شراکت قائم کر کے ویسٹ انڈیز کی بولنگ کو مزید کامیاب ہونے نہیں دیا۔ انگلش کپتان جو روٹ نے 136 رنز کی اننگز کو بائیس چوکوں سے سجایا اور انہیں کیمر روچ نے بولڈ کیا تو اس کے ساتھ ہی 248 رنز کی قیمتی شراکت کا بھی خاتمہ ہو گیا۔ الیسٹر کک نے ڈیوڈ مالان کے ساتھ بھی چوتھی وکٹ پر 61 رنز کا اضافہ کر کے پہلے دن کے خاتم تک اسکور تین وکٹوں پر 348 رنز تک پہنچا دیا۔ الیسٹر کک نے اپنی 31 ویں ٹسٹ سنچری میں 23 چوکوں کی مدد سے 153 اور ڈیوڈ مالان 28 رنز پر بیٹنگ کر رہے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمر روچ ہی دو وکٹیں لے سکے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT