Tuesday , June 27 2017
Home / ہندوستان / تاریخ ’’ازسرنو رقم کرنے‘‘ کا منصوبہ نہیں راجستھان یونیورسٹی کا بیان

تاریخ ’’ازسرنو رقم کرنے‘‘ کا منصوبہ نہیں راجستھان یونیورسٹی کا بیان

جئے پور ، 15 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) یونیورسٹی آف راجستھان کو اپنے سنڈیکیٹ میں موجود حکومتی نمائندہ سے ایک تجویز وصول ہوئی ہے کہ تاریخ کے نصاب میں ایک نصابی کتاب شامل کی جائے جو دعویٰ کرتی ہے کہ ہلدی گھاٹ کی مشہور لڑائی مہارانا پرتاپ نے جیتی تھی۔ راجیشور سنگھ جو اس یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی ذمہ داری سنبھالے ہوئے ہیں، انھوں نے کہا کہ اس تجویز کو ضروری تنقیح اور مناسب فیصلہ کیلئے یونیورسٹی کے بورڈ آف اسٹڈیز سے رجوع کردیا گیا ہے۔ نیز یہ کہ تاریخ کو ’’ازسرنو رقم کرنے‘‘ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ مورخین کی عام رائے ہے کہ مغل شہنشاہ اکبر کی فوجوں نے 1576ء میں مہارانا پرتاپ کو ہلدی گھاٹ کی لڑائی میں شکست دی تھی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT