Friday , September 22 2017
Home / دنیا / تاریخ میں پہلی بار روس کی پاکستان کیساتھ فوجی مشقیں

تاریخ میں پہلی بار روس کی پاکستان کیساتھ فوجی مشقیں

ماسکو۔ 23 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) روس کی فوج رواں سال 7 بین الاقوامی فوجی مشقوں میں حصہ لے گی، جن میں پاکستان کے ساتھ تاریخ کی پہلی فوجی مشق بھی شامل ہے۔ روسی خبر رساں ادارے’طاس‘کی رپورٹ کے مطابق روس کی آرمی کے کمانڈر ان چیف جنرل اولیگ سالو کوو نے کہا کہ دفاعی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے ہم نے 7 مشترکہ فوجی مشقیں شیڈول کی ہیں، جن میں روس اور ویتنام کے علاوہ پہلی بار روس اور پاکستان کے درمیان فوجی مشقیں بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور روس کی پہلی مشترکہ فوجی مشقیں پہاڑی علاقے میں ہوں گی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT