Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / تازہ پھلوں کا استعمال امراض قلب کو روکنے میں معاون

تازہ پھلوں کا استعمال امراض قلب کو روکنے میں معاون

بیجنگ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) لوگ جو باقاعدگی کے ساتھ تازہ پھلوں کا استعمال کرتے ہیں اُنھیں ایسا نہ کرنے کے مقابلہ قلب پر حملہ اور اسٹروک کا جوکھم کم ہوتا ہے۔ چین کی ایک تازہ مطالعہ رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا۔ چین میں تقریباً 7 سال تک نصف ملین سے زائد بالغ افراد کے سروے اور تفصیلی جائزہ کے بعد تیار کردہ اِس رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکہ اور برطانیہ جیسے ممالک میں جہاں تازہ پھلوں کا استعمال زیادہ ہوتا ہے وہاں قلب پر حملہ کے واقعات نسبتاً کم دیکھے گئے۔ یونیورسٹی آف آکسفورڈ اور چائنیز اکیڈیمی آف میڈیکل سائنسیس نے ملک بھر میں 10 شہری اور دیہی علاقوں کے 5 لاکھ افراد کا تفصیلی سروے کیا۔ سات سال تک ان کے طبی ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا۔ پھلوں میں پوٹاشیم، فائبر اور دیگر کئی قوت بخش اجزاء پائے جاتے ہیں اور سوڈیم، چربی کم ہوتی ہے۔ جو لوگ روزانہ کم از کم 100 گرام میوے جات استعمال کرتے ہیں اُن میں امراض قلب یا اُس سے متعلق بیماریوں کا امکان کم ہوتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT