Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / تالابوں میں چھوٹی مچھلیوں کو چھوڑنے کا کام جاری

تالابوں میں چھوٹی مچھلیوں کو چھوڑنے کا کام جاری

حیدرآباد، 9اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں وزرا اور حکمراں جماعت کے ارکان اسمبلی کے ساتھ ساتھ ٹی آر ایس کے لیڈروں کی جانب سے تالابوں میں چھوٹی مچھلیوں کو چھوڑنے کا کام کیا جارہا ہے ۔ وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ نے ماہی گیروں کو مفت چھوٹی مچھلیاں فراہم کرنے اور تالابوں میں مچھلیوں کی افزائش میں اضافہ کیلئے چھوٹی مچھلیوں کو تالاب میں چھوڑنے کی ہدایت دی جس پر تین اکتوبر سے اس پروگرام کا آغاز تحریک کے طور پر کیا جارہا ہے ۔ وزرا ‘ ارکان اسمبلی کی نگرانی میں ہر گاؤں میں چھوٹی مچھلیوں کی تقسیم کی جارہی ہے اور تالابوں میں انہیں چھوڑا جارہا ہے ۔ رنگاریڈی ضلع کے ابراہیم پٹنم کے ترکا یمجال تالاب میں وزیر سرینواس یادو نے چھوٹی مچھلیوں کو چھوڑا ۔ انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ایک اچھے مقصد کے تحت کام کررہی ہے ۔ ملک کی کسی بھی ریاست میں ماہی گیروں کو مفت مچھلیاں تقسیم نہیں کی جاتیں لیکن تلنگانہ میں ایسا کیا جارہا ہے ۔ شاہ میر پیٹ میں بھی سرینواس یادو نے تالابوں میں مچھلیاں چھوڑی ۔ میدک ضلع میں ٹی آر ایس کے رکن پارلیمنٹ کے پربھاکر نے ورگل کے تالاب میں مچھلیاں چھوڑیں ۔ نلگنڈہ کے سوریا پیٹ میں مقامی عوامی نمائندوں کی نگرانی میں یہ کام کیا گیا جس پر ماہی گیروں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ سے اظہار تشکر کیا ۔

TOPPOPULARRECENT