Sunday , June 25 2017
Home / شہر کی خبریں / تالابوں پر ناجائز قبضے روکنے اقدامات  منی ٹینک بینڈ طرز پر فروغ دینے کی حکمت عملی

تالابوں پر ناجائز قبضے روکنے اقدامات  منی ٹینک بینڈ طرز پر فروغ دینے کی حکمت عملی

حیدرآباد ۔ 10 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزراء ہریش راؤ اور کے ٹی آر نے شہری علاقوں میں موجود تالابوں کو ناجائز قبضوں سے بچانے اور منی ٹینک بینڈ کے طرز پر ترقیاتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر اور ریاستی وزیر آبپاشی ہریش راؤ نے آج دونوں محکمہ جات کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ واٹر ورکس میں جائزہ اجلاس طلب کیا ۔ پہلے مرحلے میں ہر بلدیہ اور ہر ضلع کے ایک تالاب کو ترقی دی جائے گی ۔ بلدی علاقوں میں تالابوں کو ترقی دینے کے لیے میونسپل ، مال اور آبپاشی محکمہ جات کے عہدیداروں کو ایک دوسرے سے رابطہ پیدا کرتے ہوئے مشترکہ طور پر کام کرنے کا مشورہ دیا گیا اور اس کی حصار بندی کرتے ہوئے تالابوں کی اراضیات پر زیر التواء مقدمات کی موثر طریقہ سے حل کرنے کا مشورہ دیا ۔ شہری علاقوں میں موجود تالابوں کی نگرانی اور ترقی کے لیے ایچ ایم ڈی اے ، جی ایچ ایم سی ، میٹرو واٹر ورکس ، پولیوشن کنٹرول بورڈ اور محکمہ سیاحت کے عہدیداروں پر مشتمل ایک رابطہ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ تالابوں کے گندہ پانی کی صفائی کے لیے ایس ٹی سی تعمیر کرنے کا جائزہ لینے پر زور دیا ۔ صنعتوں کی گندی کو تالابوں میں ملنے سے روکنے کے لیے پولیوشن بورڈ کو کام کرنے کی ہدایت دی ۔ ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے کہا کہ شہر کے 30 تالابوں کا تحفظ کرنے کے لیے حصار بندی کی جائے گی ۔ مقامی عوام کے تعاون سے تالابوں کا تحفظ کیا جائے گا ۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے حدود میں شامل تالابوں کا تحفظ کرنے کے لیے خصوصی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ۔ ہائی کورٹ کے فیصلوں اور رہنمایانہ خطوط کو بنیاد بناکر تالابوں کا احیاء کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ ایف ٹی ایل کی تعمیرات کے خلاف حکم التواء حاصل کرنے کی وجہ سے تعمیری کاموں میں رکاوٹ پیدا ہورہی ہے ۔ ہائی کورٹ کو حقائق سے واقف کرانے کے لیے پرنسپل سکریٹری کو چیف جسٹس ہائی کورٹ سے ملاقات کرنے کی ہدایت دی ۔ شہری علاقوں کے تالابوں کو ترقی دینے کے لیے ہر تالاب کے لیے ایک نوڈل آفیسر کا انتخاب کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT