Monday , October 23 2017
Home / جرائم و حادثات / تالاب کٹہ میں کمسن طالب علم کی خودکشی

تالاب کٹہ میں کمسن طالب علم کی خودکشی

حیدرآباد /14 مارچ ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ تالاب کٹہ میں ایک کمسن طالب علم نے خودکشی کرلی ۔ بھوانی نگر پولیس اسٹیشن کے ایڈیشنل انسپکٹر مسٹر کروناکر ریڈی نے بتایا کہ 14 سالہ عبدالرزاق عرف ابو نے کل رات دیر گئے اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ تاہم اس لڑکے کی خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ لڑکا 8 ویں جماعت کا طالب علم تھا ۔

TOPPOPULARRECENT