Thursday , October 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تالاب کی حد بندی کی ہدایت

تالاب کی حد بندی کی ہدایت

منچریال ۔14 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی منچریال مسٹر این دیواکر راؤ نے منچریال کے وارڈ نمبر 4 میں واقع رام تالاب کا معائنہ کیا اس موقع پر میونسپل کمشنر مسٹر بی وینکنا ، عہدیدار جلیل احمد ، کونسلر مسٹر شفیع الدین بھی موجود تھے ۔ مذکورہ تالاب کی اراضی پر ناجائز قبضہ کی شکایتوں کے ضمن میں انہوں نے برسرموقع معائنہ کیا اور ذریعہ فون آر ڈی او منچریال مسرز عائشہ مسرت خانم سے بات کرتے ہوئے انہیں کہا کہ وہ فوراً مذکورہ تالاب کی حد بندی کروائیں و نیز دیگر تمام تالابوں کی پیمائش کرتے ہوئے حد بندی کردیں اور تمام قابضین سے اراضی دوبارہ حاصل کرلیں ۔

TOPPOPULARRECENT