Friday , October 20 2017
Home / سیاسیات / تاملناڈو اسمبلی میں چیف منسٹر اور اپوزیشن لیڈر کا حلف

تاملناڈو اسمبلی میں چیف منسٹر اور اپوزیشن لیڈر کا حلف

چینائی ۔ 25 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام): تاملناڈو کی پندرہویں اسمبلی میں آج چیف منسٹر جیہ للیتا ، ڈی ایم کے سربراہ ایم کروناندھی اور ان کے فرزند ایم کے اسٹالن نے رکن اسمبلی کی حیثیت سے حلف لیا جب کہ نو منتخبہ اسمبلی کا پہلا اجلاس عبوری اسپیکر ایس سیمالائی کی زیر صدارت منعقد ہوا تھا ۔ حلقہ اسمبلی آر کے نگر سے منتخبہ جیہ للیتا نے بھگوان کے نام پر ایوان میں سب سے پہلے حلف لیا ۔ اور اس کے بعد کابینی رفقاء بشمول ان کے بااعتماد رفیق اوپنیر سلیوم نے حلف لیا ۔ تاہم اپوزیشن لیڈر ایم کے اسٹالن اور ان کے والد کروناندھی ( سابق چیف منسٹر ) ضمیر کی آواز پر حلف اٹھایا ۔ قبل ازیں انا ڈی ایم کے رکن اسمبلی سینبول کی موت پر ایوان میں چند منٹ کی خاموشی مناکر خراج عقیدت پیش کیا گیا جن کا آج انتقال ہوگیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT