Thursday , October 19 2017
Home / ہندوستان / تاملناڈو میں ٹرین کے 11 کوچس پٹری سے اُتر گئے۔ 40 زخمی

تاملناڈو میں ٹرین کے 11 کوچس پٹری سے اُتر گئے۔ 40 زخمی

ویلور ( تاملناڈو ) ۔ 5 ۔ فروری : (سیاست ڈاٹ کام ) : بنگلورو جانے والی ایک ٹرین کے 11 کوچس آج یہاں پٹریوں سے اتر گئے جس کے باعث 40 مسافرین زخمی ہوگئے اور ریل ٹریفک متاثر ہوگئی ۔ دہلی میں ریلوے ترجمان نے بتایا کہ کنیا کماری ۔ بنگلور سٹی ایکسپریس کے 11 کوچس آج تاملناڈو میں سومیناکنپتی اور پتچور کے درمیان پٹریوں سے اتر گئے ۔ تاہم مقامی پولیس نے بتایا کہ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جب کہ زخمیوں کو قریبی دواخانوں میں شریک کروادیا گیا ہے ۔ اطلاع ملتے ہی سینئیر عہدیدار جائے وقوع پہنچ گئے جو بنگلورو سے 140 کلومیٹر دور پیش آیا ۔ پولیس نے بتایا کہ مسافرین کو بنگلورو روانہ کرنے کیلئے متبادل ٹرانسپورٹ کا انتظام کردیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT