Tuesday , August 22 2017
Home / سیاسیات / تاملناڈو کے 2 اسمبلی حلقوں میں تیسری مرتبہ انتخابات ملتوی

تاملناڈو کے 2 اسمبلی حلقوں میں تیسری مرتبہ انتخابات ملتوی

نئی دہلی 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی انتخابات کی تاریخ میں پہلی مرتبہ الیکشن کمیشن نے آج یہ فیصلہ کیا ہے کہ تاملناڈو کے 2 اسمبلی حلقوں میں انتخابات کے لئے جاری کردہ اعلامیہ منسوخ کردیا جائے اور ازسرنو انتخابات منعقد کروائے جائیں جہاں پر رائے دہندوں کو رجھانے کے لئے رقومات تقسیم کرنے کا ثبوت دستیاب ہوا ہے۔ قبل ازیں الیکشن کمیشن نے اسمبلی حلقہ جات ارواکروچی اور تنجاور میں امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے رائے دہندوں میں رقومات اور تحائف تقسیم کرنے کی شکایت پر دو مرتبہ انتخابات ملتوی کردیا تھا جہاں پر 16 مئی کو رائے دہی مقرر تھی۔ لیکن متواتر دو مرتبہ 23 اور 21 مئی کو ملتوی کرنے کے بعد الیکشن کمیشن نے اب 13 جون کو انتخابات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیوں کہ انتخابی مبصرین نے یہ تصدیق کی ہے کہ مذکورہ اسمبلی حلقوں کے رائے دہندگان میں بڑے پیمانہ پر رقومات اور تحائف تقسیم کئے گئے ہیں جوکہ انتخابی قواعد کے خلاف ہے۔

TOPPOPULARRECENT