Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تانڈور بلدیہ بجٹ اجلاس کا انعقاد

تانڈور بلدیہ بجٹ اجلاس کا انعقاد

تانڈور 25 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تانڈور بلدیہ کا بجٹ اجلاس آج کونسل ہال میں4 بجے شروع ہوا۔ محترمہ وجئے لکشمی صدرنشین بلدیہ نے صدارت کی۔ مقامی رکن اسمبلی ڈاکٹر پی مہندر ریڈی وزیر ٹرانسپورٹ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ بجٹ برائے سال 2016-17 ء کے لئے جملہ 529 لاکھ روپئے کی متوقع آمدنی بتائی گئی۔ سید ساجد علی وائس چیرمین نے اس کو سنہرا بجٹ قرار دیا۔ فلور لیڈر ٹی آر ایس عبدالرزاق، محمد آصف فلور لیڈر مجلس کے علاوہ سنیتا سمپت فلور لیڈر کانگریس نے اس بجٹ کو متوازن اور مناسب قرار دیا۔ محترمہ کے وجئے لکشمی چیرمین نے کہاکہ بجٹ میں پیش کی گئی تمام تجاویز پر صد فیصد عمل آوری کی جائے گی۔ پی مہندر ریڈی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہاکہ تلنگانہ حکومت کے پاس فنڈس کی کمی نہیں ہے۔ قائدین نے تجاویز پیش کرنے کا مطالبہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT