Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تانڈور میں جدید گیسٹ ہاوز کی تعمیر کا فیصلہ

تانڈور میں جدید گیسٹ ہاوز کی تعمیر کا فیصلہ

تانڈور ۔ 13 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تانڈور میں موجود ڈاک بنگلہ نہایت خستہ حالت میں ہے اس کو منہدم کر کے حکومت تلنگانہ نے جدید گیسٹ ہاوز تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر (2.54) کروڑ روپئے کی لاگت آئے گی حکومت نے جی او نمبر 276 کے ذریعہ مذکورہ رقم کی منظوری دی ہے جو 2500 گز پر کامپلکس تعمیر کیا جائے گا ۔ 18 ماہ میں مجوزہ سرکاری گیسٹ ہاؤس کی تعمیر مکمل کرلی جائے گی اور یہ سرکاری گیسٹ اپریل 2017 ء سے کارگرد ہوجائے گا ۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ اس کے انتظامات D.E محکمہ آبپاشی کی نگرانی میں انجام دیئے جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT