Tuesday , September 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تانڈور میں 21 فروری کو دوبدو پروگرام

تانڈور میں 21 فروری کو دوبدو پروگرام

تانڈور /10 فروری ( ذریعہ ای میل ) انتظامیہ صمد فنکشن پیالیس تانڈور کی جانب سے تانڈور میں 21 فروری بروز اتوار 10 بجے صبح تا 2 بجے دن مسلم لڑکیوں اور لڑکوں کے رشتوں کیلئے ایک دو بدو پروگرام کا اعنقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ اس سلسلہ میں اس پروگرام کے آرگنائزرس عبدالاحد سابق صدر مسلم ویلفیر اسوسی ایشن تانڈور ، عبدالمجید بہاؤ الدین سابق نائب صدر ، سید اصغر حسین موظف لکچرار ڈائٹ وقارآباد نے تاسف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج مسلم معاشرہ میں شادی جیسی سنت نبوی ﷺ کو غیر شرعی راجوں ، رسومات اور بیجا مطالبات کے ذریعہ انتہائی مشکل بناگیا گیا ہے ۔ لڑکوں اور لڑکیوں کے رشتوں کیلئے ان کے والدین کو در بدر گھومنا پڑتا ہے یا پھر رشتہ کیلئے لڑکا لڑکی کو دیکھنے کیلئے آنا اور بناء کسی عذر واپس لوٹ جانا خاندانوں میں مایوس کا پیدا کرتا ہے ۔ انہی عوام کو مدنظر رکھتے ہوئے تانڈور کے صمد فنکشن پیالیس میں پہلی مرتبہ بناء کسی ذاتی مفاد کہ رشتوں کیلئے پہلی مرتبہ دو بدو پروگرام کا 12 اکٹوبر 2015 کو منعقد کیا گیا تھا جس میں دونوں فریقین ایک چھت کے نیچے مل بیٹھ کر اپنے بچوں کی شادیوں کے معاملات بناء کسی درمیانی افراد کے اور بناء کسی فیس یا اسرفا کے خیر و خوبی کے ساتھ طء کرلئے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ رشتوں کے اس دو بدو پروگرام میں شرکت کرنے اور اپنے بچوں کیلئے رشتے طئے کرنے کے خواشہمند والدین اپنے لرکے / لرکی کا مکمل بائیو ڈاٹا ایک عدد فل سائز تصویر اور ایک عدد نصف سائز کی تصویر کے ساتھ مشکاۃ ٹریڈرس قدیم ترکاری بازار پر صبح 11 بجے تا شام 5 بجے جمع کرواسکتے ہیں ۔ ان آرگنائزرس نے واضح کیا ہے کہ اس سلسلہ میں موصولہ تمام تصاویر بائیو ڈاٹا اور رشتوں سے متعلق دیگر تفصیلات کو مکمل راز میں رکھا جائے گا ۔ مزید تفصیلات کیلئے عبدالمجید بہاؤ الدین سے 9440022358 ، سید اصغر حسین سے 9440575026 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT