Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / تانڈور کے کانگریس رکن بلدیہ مختار احمد کا انتخاب کالعدم

تانڈور کے کانگریس رکن بلدیہ مختار احمد کا انتخاب کالعدم

ٹی آر ایس قائد سید زبیر لالہ نے جائزہ لے لیا
تانڈور۔/24مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کانگریس لیڈر مختار احمد رکن بلدیہ کے انتخاب کو سب کورٹ وقارآباد نے کالعدم قراردیا۔ 3سال قبل بلدی الیکشن میں مختار احمد نے کانگریس کے ٹکٹ پر حلقہ شمشیر گنج سے انتخاب جیتا تھا جو دو سے زائد بچوں کے باپ ہیں۔ ان کے اسوقت کے قریبی حریف شکست خوردہ ٹی آر ایس لیڈر سید زبیر لالہ نے ان کے انتخاب کو عدالت میں چیلنج کیا تھا کہ منتخب رکن بلدیہ مختار احمد ( کانگریس) تین بچوں کے باپ ہیں جو انتخابی قانون کے مغائر ہے۔ ٹی آر ایس لیڈر سید زبیر لالہ قانون حق معلومات RTIA-05 کے تحت مختار احمد کے بچوں کے پیدائشی اسناد دفتر بلدیہ تانڈور سے حاصل کرکے عدالت سے رجوع ہوگئے۔ چنانچہ سب کورٹ وقارآباد نے مختار احمد کے انتخاب کو مسترد کردیا اور سید زبیر لالہ ( ٹی آر ایس ) کو منتخب قرار دیا۔ چنانچہ سید زبیر لالہ نے بحیثیت رکن بلدیہ تانڈور جائزہ حاصل کرلیا۔ بی جے پی قائدین مسرس تاگارم نرسملو سابق صدرنشین بلدیہ تانڈور، کوکٹ پال ریڈی، ایم رمیش ( کانگریس ) اور ان کے ساتھی وشواناتھ گوڑ سابق صدر نشین بلدیہ تانڈور وغیرہ کانگریس قائدین نے حصہ لیا۔ ان قائدین نے ٹی آر ایس لیڈر ڈاکٹر مہیندر ریڈی وزیر ٹرانسپورٹ کی کارکردگی پر تنقید کی۔

TOPPOPULARRECENT