Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تاوائن کھیڑ میں 5 ایکر پر اسکولی عمارت کی تعمیر

تاوائن کھیڑ میں 5 ایکر پر اسکولی عمارت کی تعمیر

نارائن کھیڑ /8 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر نارائن کھیڑ ضلع میدک کے مائناریٹی آفیسر سید احمد علی نے نارائن کھیڑ کا دورہ کیا اور موضع جوکل میں گورنمنٹ پالی ٹیکنک کالج کے قریب گورنمنٹ ریسیڈنشیل گرلز اسکول کی تعمیر کیلئے 5 ایکرس اراضی کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر ریونیو عہدیدار بھی موجود تھے ۔ بعد ازاں رکن اسمبلی نارائن کھیڑ ایم بھوپال ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 5 ایکر اراضی پر 20 کروڑ کی لاگت سے اسکولی کی عمارت تعمیر کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس سال جون کے مہینے میں انٹرنس منعقد کرکے طالبات کو پانچویں تا ساتویں جماعت میں داخلہ دیا جائے گا۔ یہ مکمل طور پر انگلش میڈیم اسکول ہے اس میں 240 طالبات کو داخلہ دیا جائے گا ۔ 75 فیصد مائناریٹی 25 فیصد ایس سی ، ایس ٹی او بی سی دیگر طبقات کی طالبات کو داخلہ دیا جائے گا ۔ اسکول میں ٹیچرس اور پرنسپل کے عہدوں پر خواتین کا تقرر کیا جائے گا ۔ اس اسکول میں انگلش کے ساتھ اردو ، تلگو اور ہندی کی بھی تعیلم دی جائے گی ۔ طالبات کو امریکن اسٹائل میں تعلیم دی جائے گی ۔ ساتھ ہی ساتھ میں بات چیت بھی سکھائی جائے گی ۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ طالبات کو اسکول میں شریک کروائیں رکن اسمبلی نارائن کھیڑ ایم بھوپال ریڈی نے مائناریٹی آفیسر سید احمد کو ہدایت دی کہ حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ میں موجود مائناریٹی افراد لون کیلئے دو خواتین دئے ہیں ۔ انہیں منطور کیا جائے ۔ اس موقع پر ان کیلئے دو خواتین دئے ہیں ۔ انہیں منطور کیا جائے ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ مائناریٹی قائدین محمد غوث ، محمد ہدایت اللہ ، محمد منور قریشی محمد باسط ، محمد اسمعیل ، محمد نجیب ، وینکٹ رام ریڈی کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT