Wednesday , August 23 2017
Home / جرائم و حادثات / تاوان کا مطالبہ کرنے والی ٹولی بے نقاب، دو گرفتار

تاوان کا مطالبہ کرنے والی ٹولی بے نقاب، دو گرفتار

حیدرآباد /7 جون ( سیاست نیوز ) جوبلی ہلز پولیس نے ایک غیر معروف فلم اداکار کے اغواء معاملہ اور 2 لاکھ روپئے تاوان کی رقم کا مطالبہ کرنے والی ٹولی کو بے نقاب کردیا اور دو افراد کو فی الحال گرفتار کرلیا ہے ۔ جن میں ایک سی آئی ڈی شعبہ سے تعلق رکھنے والا ہوم گارڈ جلیل اور اسٹیڈیو یانل کارپوریٹر جگدیشور ریڈی شامل ہیں ۔ تاہم پولیس کے مطابق اس ٹولی کے مزید ارکان کی گرفتاری باقی ہے ۔ جنہیں پولیس کی خصوصی ٹمیں تلاش کر رہی ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ 31 مئی کے دن کے سرینواس کا اغواء ہوا تھا اور اس کی رہائی کیلئے 2 لاکھ روپئے کا مطالبہ جاری تھا ۔ پولیس جوبلی ہلز مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT