Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تاڑوائی میں نامعلوم شخص کا قتل

تاڑوائی میں نامعلوم شخص کا قتل

یلا ریڈی ۔ 8 ؍ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل تاڑوائی کے چندہ پور موضع  میں نامعلوم نوجوان کو قتل کر دیا گیا ۔ موضع شیوار میں تقریباً 28 سالہ نامعلوم نوجوان کا قتل کیاگیا ۔ پولیس کی تفصیلات کے مطابق نوجوان کو رسی سے گلہ دبا کر قتل کر دیا گیا ۔ متوفی کالاپتلون اور سفید رنگ کے شرٹ میں ملبوس ہے ۔ نعش کے قریب شراب کی بوتل ‘ پانی کے پیاکٹس موجود ہیں ۔ مقام واردات پر سرکل انسپکٹر مسٹر کوٹیشور راؤ کاماریڈی سب انسپکٹران سرینواس ریڈی ‘  ناگراجلو ‘ رام بابو نے پہنچ کر نعش کا معائنہ کیا ۔ کیس درج کرتے ہوئے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری دواخانہ منتقل کر دیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT