Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تاڑوائی میں پانی کیلئے دن بھر کا وقت ضائع ، عہدیداوں کی بے حسی برقرار

تاڑوائی میں پانی کیلئے دن بھر کا وقت ضائع ، عہدیداوں کی بے حسی برقرار

یلاریڈی /22 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل تاڑوائی مستقر پر پینے کے پانی کی شدید قلت سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ پھر بھی عوامی نمائندے ، عہدیداروں کی بے حسی کا سلسلہ جاری ہے ۔ عوام کا کہنا ہے کہ دور دراز سے پینے کا پانی حاصل کرنے کیلئے دن کا مکمل وقت صرف کرنا پڑ رہا ہے ۔ مستقر پر پانچ پانی کی ٹانکیاں ہونے کے باوجود اس میں سے تین ٹانکیاں خالی پڑی ہیں ۔ صرف دو دن ہی پانی سربراہ ہو رہا ہے ۔ شیوار پر پانچ پینے کے پانی کی اوپن باولیاں سوکھ چکی ہیں اور روز بہ روز آبی سطح بھی ختم ہوتے جارہی ہے ۔ پانچ کیلومیٹر دور چٹیال شیوار پر باؤلی کھدوائی گئی ۔ اس سے پائپ لائین کے ذریعہ موضع کی باؤلی میں ملایا گیا اور عوام تمام اسی باؤلی سے پینے کا پانی لے جارہے ہے ں۔ جس سے ضامن روزگار اسکیم کے کاموں پر جانے کا وقعت نہیں مل رہا ہے ۔ عہدیداروں کو اس طرف نظر گراں کرنے کی اپیل کر رہے ہیں اور ٹینکروں سے پانی سربراہ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT