Monday , September 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تاڑوائی میں ڈینگو سے ایک شخص فوت

تاڑوائی میں ڈینگو سے ایک شخص فوت

یلا ریڈی ۔ /03 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنٹرل تاڑوائی کے بسوانا پلی موضع سے تعلق رکھنے والا 42 سالہ راملو ڈینگو بخار سے فوت ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق چار دن قبل اسے تیز بخار آیا تھا جس پر افراد خاندان والوں نے اسے کاماریڈی جیوادان دواخانہ منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے ڈینگو کے آثار نظر آنے پر راملو کو فوراً حیدرآباد منتقل کرنے کا مشورہ دیا ۔ جس پر اسے حیدرآباد کے ایک خانگی دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں یہ علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ متوفی کو بیوی ، بیٹا ، بیٹی ہیں ۔ اس موضع میں کچھ اور افراد ڈینگو سے متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT