Saturday , August 19 2017
Home / عرب دنیا / تباہ شدہ ایجیبٹ ایر کے بلیک باکس سے سگنلس موصول

تباہ شدہ ایجیبٹ ایر کے بلیک باکس سے سگنلس موصول

قاہرہ۔ یکم جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک فرانسیسی جہاز کو کچھ ایسے سگنلس ملے ہیں جن کے بارے میں یہ کہا جارہا ہے کہ گزشتہ ماہ حادثہ میں تباہ ایجیبٹ ایرکے طیارہ کے بلیک باکس سے آئے ہوں گے۔ حادثہ میں تمام 66 مسافرین ہلاک ہوگئے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بلیک باکس کے سگنلس کو ڈی کوڈ کرنے کے بعد طیارہ کے حادثہ کی اصل وجوہات بہت جلد منظر عام پر آئیں گی۔ بحری جہاز ’’لاپلیس‘‘ جو فرانسیسی بحری افواج کا حصہ ہے، تباہ شدہ طیارہ کے ملبہ کی تلاش کی مہم کا حصہ کا بھی ہے۔ تلاشی مہم کے دوران سمندر کی گہرائی سے کچھ ایسے سگنلس ملے جن کے بارے میں یہ کہا جارہا ہے کہ وہ غرقاب طیارہ کے بلیک باکس سے آئے ہوں گے جو بحیرہ روم میں حادثہ کا شکار ہوگیا تھا۔ حادثہ کی تحقیقات کرنے والی ایک کمیٹی کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں یہ بات کہی گئی۔

TOPPOPULARRECENT