Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / تبت میں 5.3 شدت کا زلزلہ

تبت میں 5.3 شدت کا زلزلہ

بیجنگ۔22مئی ( سیاست ڈاٹ کام) 5.3 شدت کے زلزلہ کے دو جھٹکے آج تبت کو دہلانے کی وجہ بن گئے لیکن تاحال کسی نقصان کی اطلاع ملی ہے ۔ چینی عہدیداروں کے بموجب زلزلہ کا پہلا جھٹکا ڈنگ اے کاؤنٹی میں 9:48بجے صبح محسوس کیا گیا ۔ زلزلہ کا مبدہ 10کلومیٹر کی گہرائی میں تھا ۔ سرکاری خبر رساں ادارہ ’ژن ہوا ‘‘ کے بموجب زلزلہ کا دوسرا جھٹکا 10:05بجے صبح ٹنگری کاؤنٹی میں محسوس کیا گیا ۔ اس کا مبدہ 6کلومیٹر کی گہرائی میں تھا ۔ زلزلے کے دونوں جھٹکے کم شدت کے تھے ۔ اس علاقہ میں جتنی شدت کے زلزلے آیا کرتے تھے ان کی بہ نسبت ان جھٹکوں کی شدت کم تھی ۔

TOPPOPULARRECENT