Tuesday , May 30 2017
Home / دنیا / تبت کے جلاوطن وزیراعظم ٹرمپ سے دوستانہ تعلقات کے خواہاں

تبت کے جلاوطن وزیراعظم ٹرمپ سے دوستانہ تعلقات کے خواہاں

ٹوکیو ۔ 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) جلاوطن حکومت تبت کے وزیراعظم کو امریکہ کے نئے صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے یہ توقع ہیکہ موصوف تبت کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کریں گے جیسا کہ ٹرمپ کے پیشرو کرتے آتے ہیں۔ وزیراعظم لوبسانگ سانگے جاپانی عہدیداروں سے ملاقات کیلئے اس وقت ٹوکیو میں ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم جاپان شینزوابے سے بھی خواہش کی کہ وہ انہیں (سانگے) صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنے کے گر بتائیں۔ یاد رہیکہ شینزوابے اس وقت امریکہ کے دورہ پر ہیں جہاں انہوں نے ٹرمپ کے ساتھ گولف بھی کھیلا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT