Saturday , April 29 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تبلیغی اجتماع میں شرکت کیلئے سینکڑوں مسلمانوں کی بھوپال روانگی

تبلیغی اجتماع میں شرکت کیلئے سینکڑوں مسلمانوں کی بھوپال روانگی

نظام آباد:24؍ نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مدھیہ پردیش کے بھوپال میں منعقد ہ عالمی تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شرکت کیلئے نظام آبادسے خصوصی ٹرین کے ذریعہ سینکڑوں مسلمان بھوپال کیلئے روانہ ہوئے۔صدر جمعیت العلماء نظام آباد حافظ لئیق خان کی جانب سے رکن پارلیمنٹ نظام آباد کے کویتا سے نمائندگی پر کے کویتا کی جانب سے ساوتھ سنٹرل ریلوے عہدیداروںکو مکتوب ارسال کرتے ہوئے بھوپال میں منعقدہ اجتماع میں شرکت کیلئے نظام آباد تا بھوپال خصوصی ٹرین چلانے کی ضرورت پر زور دیا گیا تھا۔کل رات 11:30 بجے رات خصوصی ٹرین بھوپال کیلئے روانہ ہوئی ۔ نظام آباداور کاماریڈی ضلع سے تقریباً700 سے زائد مسلمان  اجتماع میں شرکت کیلئے روانہ ہوئے۔اس موقع پر اجتماع کیلئے روانہ ہونے والے افراد میں ٹی آرایس اقلیتی قائدین کی جانب سے بلانکٹس کی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔صدر جمعیت العلماء حافظ لئیق خان ، سکریٹری حافظ حکیم، صدر ٹائون اقلیتی سیل ٹی آرایس عمران شہزاد، سابق صدر ضلع اقلیتی سیل ٹی آریس طارق انصاری، ٹی آرایس ، ٹی آرایس ٹائون کمیٹی کے نائب صدر سید مجاہد علی ببو، محمد اکبر خان و دیگر نے اجتماع کیلئے روانہ ہونے افراد کو وداع کیا اور رکن پارلیمنٹ نظام آباد کے کویتا کی جانب سے ٹرین خصوصی پر ڈالی جانے پر اظہار تشکر کیا یہ ٹرین بھوپال سے 28 ؍ نومبر کی شام روانہ ہوگی اور 29؍ نومبر کی شام نظام آباد پہنچے گی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT