Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / تبلیغی جماعت کے سہ روزہ اجتماع کا آج سے پہاڑی شریف میں آغاز

تبلیغی جماعت کے سہ روزہ اجتماع کا آج سے پہاڑی شریف میں آغاز

ا250 ایکر اراضی پر جلسہ گاہ ، برقی ، آبرسانی ، سیکورٹی کے موثر انتظامات ، لاکھوں افراد کی شرکت متوقع

حیدرآباد ۔ 20 نومبر (سیاست نیوز) تبلیغی جماعت کا سہ روزہ اجتماع کا ہفتہ سے پرانے شہر کا علاقہ  پہاڑی شریف کے وسیع و عریض میدان پر آغاز ہوگا جس میں منتظمین کے مطابق تقریباً پانچ لاکھ افراد کی متوقع ہے ۔ اس اعتبار سے تبلیغی جماعت کا ملک میں یہ دوسرا بڑا دینی اجتماع ہوگا ۔ علحدہ ریاست تلنگانہ کے بعد یہاں اس تنظیم کا یہ پہلا اجتماع ہے جس کے انعقاد کیلئے حکومت کی طرف سے ممکنہ تعاون کیا جارہا ہے ۔ منتظمین کے مطابق اجتماع میں ملک کی مختلف ریاستوں کے علاوہ بیرونی ممالک کے مندوبین کی شرکت بھی متوقع ہے ۔ تلنگانہ کے ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی نے آج پہاڑی شریف پہونچ کر انتظامات کا جائزہ لیا ۔  اس موقع پر ان کے ہمراہ اجتماع کے چند منتظمین کے علاوہ محکمہ بلدی ‘ برقی اور آبرسانی عہدیداروں کے علاوہ محکمہ پولیس لاء اینڈ آرڈر‘ٹریفک کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔ انہوں نے عہدیداروں کو اجتماع گاہ کو تمام بنیادی سہولتوں سے لیس رکھنے کی ہدایت دی ۔ جناب محمد محمودعلی نے اجتماع گاہ میں محکمہ فائیر اور طبی کی گاڑیوں چوبیس گھنٹے فراہمی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ڈھائی سو ایکڑ پر اجتماع گاہ تیار کیا گیا ہے جس میں دو تا ڈھائی لاکھ لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔ ریاست تلنگانہ اور آندھرا کے لوگ اس اجتماع میں شرکت کریںگے جن کے قیام اور طعام کے لئے منتظمین کی جانب سے موثر انتظامات ہیں ۔ صاف صفائی کے متعلق بھی محکمہ بلدیہ کے حکام کو واضح ہدایت دی گئی ہے ۔ جب کہ محکمہ بلدی برقی او رآبرسانی کی جانب سے اجتماع گاہ کے باہر خصوصی کاونٹرس قائم کئے گئے ہیں جس کا مقصد چوبیسوں گھنٹے موثر سہولتیں فراہم کرنا ہے۔اجتماع گاہ کے عارضی نلو ں او ربیت الخلاء کوپانی کی فراہمی کے لئے ایک لاکھ 65ہزار لیٹر پانی فراہم کیاجارہا ہے جومنتظمین کی جانب سے تیار کردہ عارضی تالاب میںچھوڑ کر نلوں کے ذریعہ وضو اور بیت الخلائوں میںسربراہ کیا جائے گا۔ جناب محمد محمو دعلی نے مزیدکہاکہ چار ہزار سے زائد پولیس جوان متعین رہیں گے تاکہ سکیورٹی کے بہتر انتظامات انجام دئے جا سکیں۔ سکیورٹی انتظامات کے لئے ڈیجیٹل آلات کی تنصیب اور محکمہ برقی کی جانب سے ایمرجنسی اسکوڈ کی فراہمی کا بھی اس موقع پر ذکر کیا۔واضح رہے کہ حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ پہاڑی شریف میں21,22,23نومبر کو تبلیغی جماعت کے تین روزہ اجتماع مقرر ہے ۔ منتظمین نے بیک وقت دیڑھ تا دولاکھ مندوبین کی قیام اور طعام کے لئے سترہ طعام خانوں قائم کئے گئے ہیں وضو کی سہولت اور عارضی بیت الخلاء کے انتظامات بھی کئے گئے ہیں تعمیر عمل میںلائی ہے ۔ 250 ایکڑ پر مشتمل اراضی کے وسیع وعریض حصہ پرشامیانے نصب کئے گئے ہیںجہاں محافل کے علاوہ قیام کا بھی انتظام رہے گا ۔ جمعہ کی شب سے تلنگانہ اور آندھرا کے مختلف اضلاع سے مندوبین کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اس اجتماع کے انعقاد کیلئے منتظمین کی جانب سے تقریباً ایک ماہ سے شب و روز انتظامات کئے جارہے تھے اور لاکھوں افراد کی شرکت کو ملحوظ رکھتے ہوئے وسیع و عریض علاقہ میں منظم پیمانے پر انتظامات کئے گئے ہیں ۔ جہاں نماز کی ادائیگی کے علاوہ وضو ، طہارت ، قیام و طعام کے انتظامات پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ۔ برقی ، آبرسانی ، بلدی سہولتوں کے علاوہ موثر سیکوریٹی کیلئے حکومت تلنگانہ کی طرف سے ممکنہ تعاون کیا گیا ہے ۔ بالخصوص ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی اس ضمن  میں مسلسل مصروف رہے ۔

TOPPOPULARRECENT