Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / تجارتی دفاتر کیلئے حیدرآباد ملک کے آٹھ شہروں میں سرفہرست

تجارتی دفاتر کیلئے حیدرآباد ملک کے آٹھ شہروں میں سرفہرست

حیدرآباد۔9نومبر ( پی ٹی آئی) ملک کے آٹھ شہروں میںتجارتی دفاتر کیلئے جگہ کے خالص انجذاب کے معاملہ میں حیدرآباد سرفہرست شہر بن گیا ہے ۔ رئیل اسٹیٹ کنسلٹنٹ ادارہ ’’کشمین اینڈ ویکویل‘‘ نے اپنی رپورٹ میں یہ انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بشمول ممبئی ‘دلی ‘ بنگلور ملک کے آٹھ شہروں میں جولائی تا ستمبر سہ ماہی کے دوران تجارتی دفاتر کی جگہ کے خالص انجذاب میں 50فصد درج کی گئی ہے اس کے باوجود حیدرآباد سرفہرست اس فہرست میں نہ صرف واپس آگیا ہے بلکہ پہلا مقام حاصل کرچکا ہے جہاں قبل ازیں اس مقصد کیلئے 3,85,000مربع فٹ جگہ کا تخمیہ کیا گیا تھا اب اس سے کہیں زیادہ یعنی 2.4ملین مربع فیٹ کا خالص انجذاب درج کیا گیا ۔ آندھراپردیش کی تقسیم پر پیدا شدہ غیریقینی کے سبب کئی بڑے کارپوریٹ ادارے ’’انتظار کرو اور دیکھو‘‘ کی پالیسی پر عمل پیرا تھے لیکن علحدہ تلنگانہ کے قیام کے ساتھ ہی شہر حیدرآباد میں کارپوریٹ اداروں کے دفاتر کیلئے جگہ کی مانگ میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے ‘ جس کی ایک اہم وجہ تلنگانہ کی معاشی ترقی اور استحکام کیلئے نئی حکومت کی پالیسی بھی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT