Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / تجارت سنت رسولؐ ‘ ہنر سیکھنے پر روزگار کے وسیع مواقع

تجارت سنت رسولؐ ‘ ہنر سیکھنے پر روزگار کے وسیع مواقع

ورنگل میں سمر ووکیشنل کورس کا افتتاح ‘ جناب عامر علی خان اور جناب شاہد مسعود کا خطاب

٭ ’سیاست ‘ پائیلٹ بنانے سے لیکر تدفین تک ملت کی رہنمائی کر رہا ہے : خسرو پاشاہ

حیدرآباد ۔ 9 ؍ اپریل(سیاست نیوز) تجارت سنت رسول ؐہے ۔ حضرت بی بی خدیجہؓ ؓنے 1400 سال پہلے تجارت کی تھی ‘ آج بھی ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت کی اسکیمات سے استفادہ کریں ۔ہنر سیکھنے کے بعد روزگار کے مواقع حاصل کریں ۔ منصوبہ بندی کے ساتھ ترقی کے مواقع حاصل کریں‘ ان خیالات کا اظہار جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست نے ورنگل آئیڈیل ہاسٹل دفتر مسلم ویلفیر سوسائٹی ورنگل میں ادارہ سیاست میناریٹی ڈیولپمنٹ فورم کے زیر اہتمام مسلم ویلفیر سوسائٹی ورنگل کی جانب سے فیشن ڈیزائننگ اور بیوٹیشن کورس (سمر ووکیشنل کورس ) کے افتتاحی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پرسجادہ نشین درگاہ حضرت افضل بیابانی  ؒ قاضی پیٹ ‘ مولانا سید شاہ غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ ‘ جناب شاہد مسعود ایڈیشنل کمشنر گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن‘ ٹی ودیاساگر کارپوریٹر‘ محترمہ این بھاگیہ ماں ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر ورنگل محمد سرور میاں ‘ صدر مسلم ویلفیر سوسائٹی محمد افضل احمد ‘ محمد ارشد حسین‘ محترمہ خدیجہ سلطانہ اور دیگر موجود تھے ۔ جناب عامر علی خان نے کہا کہ خواتین کیلئے سیاست کی جانب سے کئی پروگرام چلاتے جا رہے ہیں ۔ خصوصی طور پر سمر ووکیشنل کورس سے سینکڑوں خواتین ٹریننگ حاصل کرتے ہوئے روزگار سے وابستہ ہوچکی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 14 سوسال پہلے بی بی خدیجہ ؓنے تجارت کی تھی ۔ رسول اکرم ﷺ نے تجارت ایمانداری سے کرنا سکھایا ہے ۔ آپؐ  گھر کے کام میں مدد کیا کرتے تھے ۔ آج سماج میں مردوں کی اجارہ داری ہے ۔ جبکہ اسلام نے خواتین کو اہمیت دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سمر ووکیشنل کورس میں ٹریننگ حاصل کر کے اپنے آپ کو روزگار سے وابستہ کریں ۔ حکومت کی جانب سے جاری فلاحی اسکیمات سے بھرپور استفادہ کریں ۔ جناب خسرو پاشاہ  نے کہا کہ ادارہ سیاست کی جانب سے ملت کیلئے کئی پروگرام اور خدمت کی جا رہی ہے ۔ پائلٹ بنانے سے لیکر لاوارث مسلم میت کی تدفین تک سیاست ملت کی رہنمائی کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ سیاست واحد ادارہ ہے جو ہر طرح کی ملت کا نوجوانوں کیلئے رہبری کا ذمہ نبھا رہا ہے۔         ( باقی سلسلہ صفحہ 7 پر )

TOPPOPULARRECENT