Saturday , May 27 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تجارت سنت رسول ؐ ہنر سیکھنے پر روزگار کے وسیع مواقع

تجارت سنت رسول ؐ ہنر سیکھنے پر روزگار کے وسیع مواقع

ورنگل ۔ 9 ؍ اپریل(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تجارت سنت رسول ؐہے ۔ حضرت بی بی خدیجہ ؓنے 14 سو سال پہلے تجارت کی تھی ‘  آج بھی ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت کی اسکیمات سے استفادہ کریں ۔ہنر سیکھنے کے بعد روزگار کے مواقع حاصل کریں ۔ منصوبہ بندی کے ساتھ ترقی کے مواقع حاصل کریں‘ ان خیالات کا اظہار جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست نے ورنگل آئیڈیل ہاسٹل دفتر مسلم ویلفیر سوسائٹی ورنگل میں ادارہ سیاست میناریٹی ڈیولپمنٹ فورم کے زیر اہتمام مسلم ویلفیر سوسائٹی ورنگل کی جانب سے فیشن ڈیزائنگ اور بیوٹیشن کورس (سمر ووکیشنل کورس ) کے افتتاحی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پرسجادہ نشین درگاہ حضرت افضل بیابانی  ؒ قاضی پیٹ ‘ مولانا سید شاہ غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ ‘ جناب شاہد مسعود ایڈیشنل کمشنر گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن‘ ٹی ودیاساگر کارپوریٹر‘ محترمہ این بھاگیہ ماں ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر ورنگل محمد سرور میاں ‘ صدر مسلم ویلفیر سوسائٹی محمد افضل احمد ‘ محمد ارشد حسین‘ محترمہ خدیجہ سلطانہ اور دیگر موجود تھے ۔ اس موقع پر جناب عامر علی خان نے کہا کہ خواتین کے لئے سیاست کی جانب سے کئی ایک پروگرام چلاتے جا رہے ہیں ۔ خصوصی طور پر سمر ووکیشنل کورس سے سینکڑوں خواتین ٹریننگ حاصل کرتے ہوئے روزگار سے وابستہ ہوچکی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 14 سوسال پہلے بی بی خدیجہ نے تجارت کی تھی ۔ رسول اکرم ﷺ نے تجارت ایمانداری سے کرنا سکھایا ہے ۔ آپؐ  گھر کے کام میں مدو کیا کرتے تھے ۔ آج سماج میں مردوں  کی اجارہ داری ہے ۔ جبکہ اسلام نے خواتین کو اہمیت دی ہے ۔  انہوں نے کہا کہ سمر ووکیشنل کورس میں ٹریننگ حاصل کر کے اپنے آپ کو روزگار سے وابستہ کریں ۔ حکومت کی جانب سے جاری فلاحی اسکیمات سے بھرپور استفادہ کریں ۔ اس موقع پر جناب خسرو پاشاہ  نے کہا کہ ادارہ سیاست کی جانب سے ملت کے لئے کئی ایک پروگرام اور خدمت کی جا رہی ہے ۔ پائلٹ بنانے سے لیکر لاوارث مسلم میت کی تدفین تک سیاست ملت کی رہنمائی کرتے ہوئے آ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ سیاست واحد ادارہ ہے جو ہر طرح کی ملت کا نوجوانوں کے لئے رہبری کرتے ہوئے آ رہا ہے۔ پولیس ٹریننگ ‘ تعلیمی میدان ‘ پکوان  کلاس و دیگر پروگرام سیاست کی جانب سے چلائے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان سرکاری اسکیمات سے بھرپوراستفادہ نہیں کر رہے ہیں  اس کیلئے عوام میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس موقع پر جناب شاہد مسعود ایڈیشنل کمشنر گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن نے کہا کہ مسلم نوجوانوں میں ہنر کی کمی نہیں ہے لیکن سستی اور کاہلی بہت ہے اس کو دور کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے کام کو فجر کی نماز کے ساتھ آغاز کریں یقیناً اللہ آپ کی مدد کرے گا ۔ انہوں نے کہاکہ اردو اخبارات کا مطالعہ کریں نئی نسل میں مطالعہ کا رجحان کم ہوتا جا رہا ہے ۔ یہ تشویشناک بات ہے ۔ اس موقع پر بھاگیماں نے کہا کہ مسلم ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے فلاحی کاموں میں جو مدد کی جا رہی ہے وہ قابل مبارک اقدام ہے ۔ شادی مبارک اسکیم ہو یا میناریٹی ریسیڈنشیل اسکولس میں طلبہ کا داخلہ اسکالرشپس کے لئے درخواستیں داخل کرنا ہو تو مسلم ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے مفت میں ہلپ لائن سنٹر منڈی بازار میں قائم کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر محمد سراج احمد سکریٹری مسلم ویلفیر سوسائٹی نے کارکردگی بیان کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 29 سال سے سوسائٹی مسلسل فلاحی کاموں کو انجام دے رہے ہی ۔ بیواؤں میں وظیفہ ہو یا اسکالرشپس ‘ غریب طلبہ میں نوٹ بکس کی تقسیم‘ امتحانی میٹرئیل ‘ شادیوں میں مالی امداد و دیگر کئی ایک فلاحی اسکیمات سوسائٹی کی جانب سے چلائی جا رہی ہیں ۔ اس موقع پر محترمہ خدیجہ سلطانہ نے کہا کہ سیاست ایم ڈی ایف کی جانب سے 14 واں ووکیشنل سمر کیمپ سال 2017 کا ورنگل میں آغاز ہوا ہے جس میں مسلم خواتین کو فیشن ڈیزائننگ اور بیوٹیشین کورس کی تربیت ‘ محترمہ تسنیم ‘ آمنہ ‘ عطیہ ‘ نازیہ ‘ تبسم کی نگرانی میں دی جائیگی ۔ جناب محمد افضل احمد کی صدارت میں منعقدہ تقریب میں غلام افضل بیابانی (بھوپال پلی) محمد اقبال علی صدر مسجد النور ملگ روڈ ‘ محمد چشتی ‘ سید عثمان اقبال ‘ محمد سلیم و دیگر موجود تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT