Monday , October 23 2017
Home / جرائم و حادثات / تجارت میں نقصان و بیوی کے مائیکہ جانے پر دو شوہروں کی خودکشی

تجارت میں نقصان و بیوی کے مائیکہ جانے پر دو شوہروں کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 5 نومبر (سیاست نیوز) کاروبار میں نقصان اور بیوی کے مائیکے چلے جانے سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ چلکل گوڑہ پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 37 سالہ شخص راجیش نے خودکشی کرلی۔ یہ شخص سیتاپھل منڈی علاقہ کا ساکن تھا جو پیشہ سے بزنسمین بتایا گیا ہے۔ اس شخص کو کاروبار میں نقصان سے مالی پریشانیوں کا سامنا تھا اور گذشتہ چند روز سے اس کے مکان میں بیوی سے جھگڑا چل رہا تھا۔ شوہر سے جھگڑے کے بعد بیوی نے شوہر کا گھر چھوڑ کر مائیکے چلی گئی تھی۔ مالی پریشانی اور بیوی کے اقدام سے دلبرداشتہ اس شخص نے خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT