Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / تجارت کو مستحکم کرنے ہند ۔ روس تبادلہ خیال

تجارت کو مستحکم کرنے ہند ۔ روس تبادلہ خیال

نئی دہلی 11 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر تجارت و صنعت نرملا سیتا رامن نے آج اپنے روسی ہم منصب ڈینس منتوروف سے ملاقات کی اور مختلف شعبہ جات میں باہمی تجارت کو فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا ۔ نرملا سیتارامن نے کہا کہ ہند ۔ روس باہمی تجارت کو مزید وسعت دینے کے امکانات موجود ہیں۔ چاہے یہ انجینئرنگ ہو یا مینوفیکچرنگ ہو ‘ ہندوستان معیارات ‘ اعتبار اور دیرپا اثرات کی سمت توجہ کر رہا ہے ۔ روسی وزیر تجارت و صنعت ڈینس منتوروف سے ملاقات کے دوران نرملا سیتارامن نے صنعتی و تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا ۔ نرملا سیتارامن ایک کاروباری وفد کی قیادت میں روس گئی ہیں اور ہندوستانی تاجر وہاں سالانہ بین الاقوامی تجارتی میلہ میں شرکت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس میلہ میں شرکت پر ہندوستانی تاجر فخر محسوس کرسکتے ہیں۔ اس کا مقصد مختلف شعبہ جات میں دونوں ملکوں کے مابین باہمی تعلقات اور تجارت کو مستحکم کرنا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT