Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تجارت کی طرح زراعت پر توجہ دیں

تجارت کی طرح زراعت پر توجہ دیں

پرنسپل سکریٹری ہارٹیکلچر پارتھا سارتھی کا کسانوں کو مشورہ
شاد نگر۔/27جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کسان اپنی زراعت کو تجارت تصور کرتے ہوئے محنت کریں اور اپنے زرعی اراضیات میں منفرد فائدہ مند اجناس کی پیداوار کریں۔ اگریکلچر اجناس کے علاوہ ہارٹیکلچر پودوں کو لگائیں۔ ان خیالات کا اظہار پرنسپل سکریٹری ہارٹیکلچر پارتھا سارتھی نے فرخنگر منڈل کے موضع ناگولہ پلی میں منعقدہ ہریتا ہارم پروگرام سے مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت ہارٹیکلچر کو ریاست میں بڑے پیمانے پر پھیلانے کیلئے منفرد سبسیڈی اسکیمات کو روبہ عمل لارہی ہے۔ خواہشمند کسان عصری ٹکنالوجی سے استفادہ کریں۔ضلع کلکٹر محبوب نگر شریمتی سری دیوی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دور حاضر میں زراعت کافی فائدہ مند ہے۔ انہوں نے کسانوں پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ہمیشہ ایک ہی پیداوار کرنے کی کوشش نہ کریں۔ منفرد پیداوار کرنے کیلئے متعلقہ عہدیداروں سے معلومات حاصل کریں۔ ضلع میں گذشتہ چند سال سے ناکافی بارش کی وجہ سے زراعت کی پیداوار میں کمی ہوئی ہے۔انہوں نے کسانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کم پانی سے ہونے والی فائدہ مند زراعت یا پھر باغات یا پھر پالی ہاوز پر توجہ دیں۔ ضلع محبوب نگر غذائی اجناس یا پھر فروٹ کی پیداوار کیلئے بہترین مقام ہے۔ انہوں نے کسانوں کو مشورہ دیا کہ اراضیات کو فروخت کرنے کی کوشش نہ کریں بلکہ زراعت پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے فائدہ مند پیداوار کریں۔ رکن اسمبلی شاد نگر وائی انجیا یادو نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بعض کسان عدم معلومات کی بناء پر یا پھر ناکافی بارش کی وجہ سے زرعی پیداوار پر توجہ نہیں دے رہے ہیں۔ بعد ازاں سکریٹری ہارٹیکلچر پارتھا سارتھی، ضلع کلکٹر محبوب نگر شریمتی سری دیوی، رکن اسمبلی شاد نگر وائی انجیا یادو،  کمشنر ہارٹیکلچر ایل وینکٹ رام ریڈی اور دیگر عہدیداروں نے موضع ناگولہ پلی میں ہارٹیکلچر کے درختوں کی شجر کاری کی۔ اس موقع پر تحصیلدار بی چندرراؤ، ایم پی ڈی او شریمتی راجیشوری، مقامی سرپنچ، ایم پی ٹی سی ارکان کے علاوہ ٹی آر ایس قائدین اور کسان بڑی تعداد میں موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT