Wednesday , July 26 2017
Home / دنیا / تجربہ کار رابرٹ لائتھیزر نئے یو ایس ڈپٹی ٹریڈ نمائندہ

تجربہ کار رابرٹ لائتھیزر نئے یو ایس ڈپٹی ٹریڈ نمائندہ

واشنگٹن ۔ 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے سابق صدر آنجہانی رونالڈ ریگن کے زمانے کے ٹریڈ اٹارنی رابرٹ لائیتھزر کی اتفاق رائے سے موجودہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے یو ایس ٹریڈ نمائندہ کے طور پر توثیق کی گئی ہے اور اس طرح اب ان کی اس ذمہ داری کو سنبھالنے کے بعد قومی پالیسی کو ایک انتہائی مدبر اور سخت گیر محافظ مل گیا ہے۔ سینیٹ میں لائیتھزر کی توثیق 14 کے مقابلہ 82 ووٹوں سے ہوئی۔ 69 سالہ لائیتھزر 80ء کے دہے میں سابق صدر رونالڈ ریگن کے دور میں یو ایس ڈپٹی ٹریڈ نمائندہ کی حیثیت سے فرائض انجام دے چکے ہیں اور انہیں اس کا کافی وسیع تجربہ ہے جو یقینا ٹرمپ انتظامیہ کے لئے بھی سودمند ثابت ہوگا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT